انسداد منشیات پاکستان اورچین انٹیلی جنس تبادلے پرمتفق

چینی محکمہ انسدادمنشیات کے وفدکی نارکوٹکس کنٹرول،اے این ایف حکام سے ملاقاتیں


Numainda Express August 21, 2013
منشیات کی حالیہ صورتحال اور دونوں ممالک میں قابل ستائش اقدامات کے نفاذ پر بھی تبادلہ خیال۔ فوٹو: فائل

چینی وزارت پبلک سیکیورٹی،محکمہ انسدادمنشیات کے5 رکنی وفدنے پاکستان کا دورہ کیا۔

وفد کی قیادت محکمہ انسداد منشیات کے ڈائریکٹرجنرل لیویو جن نے کی۔وفد نے دورے کے دوران نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن میں سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن اکبرہوتی اورہیڈ کوارٹر اے این ایف میں ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل ظفراقبال سے ملاقات کی۔



فریقین نے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے،انٹیلی جنس کے تبادلے اور مشترکہ کارروائیوں کو مزید سہل بنانے پراتفاق کیا اور منشیات کی حالیہ صورتحال اور دونوں ممالک میں قابل ستائش اقدامات کے نفاذ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وفد کے دیگر ارکان میں وزارت پبلک سیکیورٹی کے ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن گائووی،صوبہ سینکیانگ کے علاقہ اوگرکے ڈائریکٹر جن پینگ،عالمی تعاون کے ڈپٹی ڈائریکٹر زائو ون پینگ اور زینگ منشن شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں