کراچی بلوچستان کے2لاپتہ افراد صوبیدار اور متحدہ کے کارکن سمیت10قتل

فوج کاصوبیدارلیاری ایکسپریس وے پرنشانہ بنا،کورنگی میں فائرنگ سے متحدہ کاکارکن ماراگیا،طالبان کا رکن ہلاک


Staff Reporter August 21, 2013
سپرہائی وے،کھڈامارکیٹ سے2،بلوچستان کے2لاپتہ افرادکی لاشیں سرجانی سے ملیں،اورنگی وسرجانی میں2 ہلاکتیں،ایک زخمی چل بسا فوٹو: فائل

کراچی میں بلوچستان سے لاپتہ2افراد،فوج کے صوبیداراورمتحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سمیت مزید10افرادکوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون کے علاقے ناردرن بائی پاس پرکٹی پہاڑی کے قریب جھاڑیوں سے 2 افراد کی لاشیں ملیں جنھیں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ اورگلا گھونٹ کر ہلاک کیا،مقتولین کی شناخت بعدازاں 35 سالہ غفوربلوچ اور 40 سالہ رمضان بلوچ کے نام سے ان کے رشتے دارجمعہ خان بلوچ نے کی۔جمعہ خان نے ایکسپریس کوبتایاکہ غفوراور رمضان کاتعلق بلوچستان کے علاقے پنجگوراورتربت سے ہے اوروہ گزشتہ4ماہ سے لاپتہ تھے،ان کانام لاپتہ افرادکی فہرست میں شامل ہے۔رمضان بلوچ پیشے کے اعتبارسے ٹرانسپورٹراورایک بچے کا باپ تھا۔گلشن معمارکے علاقے میں سپر ہائی وے پر افغان کٹ کے قریب جھاڑیوں سے ہاتھ پائوں بندھی لاش ملی جسے سر پر گولی مار کر ہلاک کیاگیا ۔

جبکہ اس کی عمر 35 سے 40 برس کے درمیان معلوم ہوتی ہے،مقتول پینٹ شرٹ میں ملبوس ہے،شناخت نہیں ہوسکی۔کھڈا مارکیٹ میں نعمت منزل کے سیکنڈفلور پر فلیٹ سے 35 سالہ نعیم کی لاش ملی جوکہ پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا،لاش کئی روز پرانی ہے،اہل محلہ نے تعفن اٹھنے پر پولیس کو مطلع کیا،نعیم اکیلا رہتا تھا،فوری طور پروجہ موت کا علم نہیں ہوسکا۔اورنگی گلشن بہارمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 45سالہ اکبرہلاک ہوگیا،مقتول سٹے کا کام کرتا تھا اور شبہ ہے کہ اس کے ساتھیوں نے ہی اسے فائرنگ کرکے ہلاک کیاہو۔



منگھوپیر کنواری کالونی میں فاروقی مسجدکے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 20 سالہ حبیب اللہ خان ہلاک ہوگیا،علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق علاقے میںکالعدم تحریک طالبان پاکستان کے شیرخان محسوداور خان زمان گروپ کے درمیان کراچی کے کنٹرول پرمسلح تصادم ہوا تھااور آخری اطلاعات تک علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ تھی۔کورنگی میں2ماہ قبل زخمی ہونے والا 25 سالہ ہاشم گھرمیں دم توڑگیا، ہاشم جناح اسپتال میں زیرعلاج رہاتھا، مقتول دو بچوں کا باپ تھا ،کورنگی پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 50-B لیاری ایکسپریس وے پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 32 سالہ سفیر جاں بحق ہوگیا ، ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن شبیر احمد نے بتایا کہ مقتول پاک فوج میں صوبیداراوربہاولپورچھاؤنی میں تعینات تھاجوکہ چھٹیاں گزارنے اپنے گھر آیاتھا۔ کورنگی جمعہ گوٹھ بنگالی پاڑہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے عبدالشکور جاں بحق جبکہ 3 افراد محمد بخش ، سلطان اورسعید الرحمٰن زخمی ہوگئے۔

،مقتول متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن تھا اور جائیداد کی خرید و فروخت کا کام کرتاتھا،فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی اورخوف و ہراس پھیل گیا جبکہ نامعلوم افراد نے دکانیں وکاروبار بند کرا دیا، علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فائرنگ لیاری گینگ وار کے ملزمان نے کی تھی جو موقع سے فرار ہوگئے۔ سرجانی تھانے کی حدود سرجانی سیکٹر 36-B میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 24 سالہ معین احمد شدید زخمی ہوگیاجسے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی اسپتال لایاگیا جہاں وہ دوران علاج زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اسٹیڈیم روڈپرواقع نجی اسپتال کے سامنے نامعلوم افرادکی فائرنگ سے25سالہ یاسرشہوانی شدیدزخمی ہوگیا، یاسر کوئٹہ سے اپنے ایک کزن کوعلاج کی غرض سے لے کرآیاتھا۔نارتھ ناظم آباداے بلاک میں نامعلوم افرادنے کار رجسٹریشن نمبرAQS-013 پرفائرنگ کردی جس سے کار سوار 26 سالہ مرزا عباس زخمی ہوگیا،مضروب چاول کے کاروبار سے وابستہ ہے اورامپورٹ ایکسپورٹ بھی کرتا ہے۔ڈیفنس کھڈا مارکیٹ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے28سالہ محمدامین زخمی ہوگیا۔صدرمیں سی آئی اے سینٹر کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے63سالہ صفدرزخمی ہوگیا۔رات گئے کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے بلال کالونی سے بھی نامعلوم شخص کی لاش ملی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |