رمضان المبارک کے لیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل

ہفتے میں پانچ روز کام کرنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9سے3:30 تک ہوگا


ویب ڈیسک April 26, 2019
ہفتے میں پانچ روزکام کرنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9 سے 3:30 تک ہوں گے(فوٹو: فائل)

رمضان المبارک میں دفتری اوقات کار کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔

وزارت داخلہ کی طرف سے رمضان المبارک میں وفاقی سیکریٹری نے سیکریٹریٹ اور دارالحکومت کے دفتروں کے اوقات کا ر تبدیل کرنے کے لیے سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کے بارے میں نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں دفتری اوقات کا شیڈول، سمری وزیر اعظم آفس کو موصول

ہفتے میں پانچ روز کام کرنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9 سے3:30 تک ہوں گے جب کہ ہفتے میں چھ روز کام کرنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔ اسی طرح جمعہ کو دفتری اوقات کار صبح 9 سے ایک بجے تک رکھے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں