کنٹرول لائن پرکشیدگی وزیر اعظم نے کل دفاعی کمیٹی کا اجلاس بلالیا

بھارت سے تنائو،انتہاپسندوں سے مذاکرات اورقومی سلامتی پالیسی کی تشکیل پرمشاورت ہوگی


Numainda Express August 21, 2013
فوجی سربراہان شریک ہونگے،نواز شریف دفاعی کمیٹی کی تشکیل نوکیلیے اہم اقدامات چاہتے ہیں فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے لائن آف کنٹرول کے حوالے سے بھارت کے حالیہ تناؤاورکشیدگی کی صورتحال،انتہاپسندوںکومذاکرات کی دعوت دینے اورافغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعدکی صورتحال کے تناظرمیںقومی سلامتی پالیسی کی تشکیل اوربدلتے ہوئے عالمی منظرنامے کے پیش نظرپاکستان کی داخلی وخارجی حکمت عملی کے حوالے سے اہم ترین فیصلوں پر مشاورت کی غرض سے کابینہ کی دفاعی کمیٹی کااجلاس 22اگست (جمعرات) کواسلام آبادمیں طلب کرلیا ہے۔

، وزیراعظم کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں وزیراعظم کے مشیربرائے قومی سلامتی وخارجہ امورسرتاج عزیز،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان،وزیراطلاعات پرویزرشید، تینوںمسلح افواج کے سربراہان اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی شریک ہونگے ،ذرائع کے مطابق وزیرا عظم نے بری فوج کے آپریشنل کمانڈرسے6 اگست کے روزاوراس کے بعدلائن آف کنٹرول پرپیش آنیوالے واقعات اورکشیدگی کی صورتحال بارے تفصیلی بریفنگ طلب کی ہے،معلوم ہواکہ وزیراعظم کابینہ کی دفاعی کمیٹی کی تشکیل نوکیلیے بھی بعض اہم اقدامات اٹھانا چاہتے ہیں۔



ذرائع کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے حالیہ دورہ پاکستان میں وزیراعظم کیساتھ پاک امریکا تعلقات اور افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاکے بعدکی صورتحال کے حوالے سے ہونیوالی گفتگو اور پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیاجائیگا،افغان صدرحامد کرزئی کے آمدہ دورہ پاکستان کے نظردوطرفہ تعلقات بالخصوص وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے دوران انتہاپسندی کی راہ پرچلنے والوںکو مذاکرات کی دعوت دینے کے حوالے سے پاکستان کیلیے مواقع اور مشکلات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاجائیگا، قومی سلامتی پالیسی کی تیاری کے بارے میںبھی اجلاس کے شرکاء کواعتماد میں لیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں