کنٹرول لائن کشیدگی منموہن نوازشریف سے ملاقات کے خواہاں

ملاقات اگلے ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر متوقع

ملاقات اگلے ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر متوقع. فوٹو فائل

بھارت کنٹرول لائن پرحالیہ تنائوکے حوالے سے پاکستان سے نتیجہ خیزمذاکرات کیلیے تیارہے، یہ مذاکرات پاکستان اوربھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان اگلے ماہ نیو یارک میںاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرمتوقع ہیں۔

انگریزی جریدے کے مطابق سفارتی ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ ماضی قریب میں امریکاکا دورہ کرنے والے بھارتی عہدیداروں نے عندیہ دیاکہ بھارتی قیادت کنٹرول لائن پرحالیہ تنائوکے خاتمے کے لیے پاکستان سے نتیجہ خیزمذاکرات کرنے کی خواہش مندہے۔ دونوں وزرائے اعظم امریکی صدراوباما اورافغان صدرحامد کرزئی سے بھی ملاقات کریں گے۔ واشنگٹن میںسفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی قومی سلامتی کے مشیرشیوشنکرمینن نے گزشتہ ہفتے منموہن سنگھ اوراوباما کے درمیان ملاقات کے ایجنڈے کوحتمی شکل دینے کے لیے واشنگٹن کادورہ کیا تھا جہاں انھوں نے امریکی حکام کوبتایا تھاکہ منموہن اب بھی نوازشریف سے ملاقات کرناچاہتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے کنٹرول لائن پرحالیہ تنائوکی صورتحال پرسخت موقف اختیارکیا ہے تاہم درون خانہ وہ اس کشیدگی کو ختم کرناچاہتا ہے۔




این این آئی کے مطابق کنٹرول لائن پرپاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پیش نظر بھارت کی طرف سے زمین سے فضامیں مارکرنے والے جدیدجنگی ہتھیار نصب کردیے گئے اورجنگی ہیلی کاپٹربھی فضا میں پروازکررہے ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے توپ خانے کوکنٹرول لائن کے قریب پہنچا دیاہے جبکہ ترکنڈی، بالاکوٹ اورراجوری میں بھارتی فضائیہ کے درجنوں ہیلی کاپٹرگشت کررہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بالا کوٹ کے کئی علاقوں سے لوگوں نے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی شروع کردی۔ پونچھ سے لے کرترکنڈی، بالا کوٹ تک پوری کنٹرول لائن پردونوں ملکوںمیں انتہائی تنائوہے جبکہ راجوری سے نوشہرہ تک کنٹرول لائن پرصورتحال قدرے بہتربتائی جاتی ہے تاہم پورے خطے کے سرحدی علاقوںمیں بھارتی فوج نے ہائی الرٹ جاری کردیاہے اوراضافی نفری تعینات کرکے فوج کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story