حیدرآبادمنشیات فروشوں کے خلاف شہری سڑکوں پر آ گئے

منشیات نے نوجوان نسل کو تباہ کر دیا، مظاہرین، پولیس اور منشیات فروشوں کیخلاف نعرے


Numainda Express August 27, 2012
حيدرآباد:حالي روڈ اور اطراف كے رہائشي كھلے عام منشيات فروشي كے خلاف سڑك پر ٹائر جلا كر احتجاج كر رہے ہيں ۔ فوٹو: ایکسپریس

امریکن کوارٹر، حالی روڈ اور ہزارہ کالونی کے رہائشیوں نے منشیات کی کھلے عام فروخت کے خلاف حالی روڈ تھانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، پولیس اور منشیات فروشوںکے خلاف نعرے لگائے، اس دوران مشتعل افراد نے ٹائر نذر آتش کر کے سڑک بلاک کر دی، جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی۔

اس موقع پر محرم خان، اعظم خان و دیگر نے بتایا کہ ہمارے علاقوں میں منشیات کھلے عام فروخت کی جا رہی ہیں لیکن پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی اور نوجوان نسل اس کے استعمال سے تباہ و برباد ہو رہی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اکثر اوقات ان منشیات فروشوں میں جگھڑا بھی ہوتا ہے جسکے نتیجے میں اسلحے کے آزادانہ استعمال سے علاقہ میدان جنگ بن جاتا ہے، جس سے نقصان صرف اور صرفشہریوں کا ہی ہوتا ہے کیونکہ فائرنگ کے تبادلے میں مکین ہی زخمی ہوتے ہیں اور بعد میں پولیس انہی کو پریشان کرتی ہے، جب کہ ان جھگڑوں کے دوران دو سے زائد افراد قتل بھی ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود اس کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات نہیں کیے جاتے۔ انھوں نے گورنر، وزیر اعلیٰ، آئی جی، ڈی آئی جی، ایس ایس پی سے اپیل کی ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں