60 دن میں توانائی بحران پر قابو پالیا عوام کو مزید ریلیف دینگے پرویز رشید

توانائی بحران کوحل کرنے کیلیے (ن) لیگ نے مختلف پروجیکٹ پرکام شروع کردیا ہے, پرویز رشید


Online August 21, 2013
توانائی بحران کوحل کرنے کیلیے (ن) لیگ نے مختلف پروجیکٹ پرکام شروع کردیا ہے, پرویز رشید فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آنیوالے دنوں میں عوام کوخوشخبری دیگی، وزیراعظم نوازشریف نے اپنی تقریر میں عوام کوسچ بتایا ہے۔

انھوں نے منگل کونجی ٹی وی سے گفتگو میں کہاکہ (ن) لیگ کی حکومت نے پہلے 60 دن میں توانائی بحران پرقابو پالیاہے، آنے والے دنوں میں عوام کومزیدریلیف دیں گے،سابقہ حکومتیں عوام سے جھوٹ بولتی تھیں، توانائی بحران کوحل کرنے کیلیے (ن) لیگ نے مختلف پروجیکٹ پرکام شروع کردیا ہے جن میں مختصر اور طویل مدتی منصوبے شامل ہیں، ایران گیس پائپ لائن معاہدے کومکمل کریں گے، (ن) لیگ کی حکومت 5 سالوں میں پاکستان کومضبوط بنائے گی، دہری شہریت کے قانون سازی کرینگے، بیرون ممالک تمام پاکستانیوںکو پاکستان میںتمام جمہوری حقوق دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں