کولمبو میں فورسز کی کارروائی خودکش حملہ آوروں سمیت 15 افراد ہلاک
ایسٹر حملوں کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے دوران حملہ آوروں نے خود کو اڑایا، سری لنکن پولیس
کولمبو کے مشرقی علاقے میں فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 3 حملہ آوروں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکن سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات کولمبو کے مشرقی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی اس دوران شدت پسندوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا بعد ازاں گھر میں موجود 3 خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سری لنکا دھماکوں میں انتہائی مطلوب ملزم زہران ہاشم کے ہلاک ہونے کی تصدیق
سری لنکن پولیس کے مطابق ایسٹر حملوں کے ملزمان کی ایک گھر میں موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، 3 خود کش حملہ آور گھر کے باہر مردہ حالت میں ملے، حملہ آوروں کے دھماکوں میں گھر میں موجود 3عورتیں اور 6 بچے ہلاک ہوئے۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز ایسٹر کے موقع پر سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 8 دھماکوں میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی اور ایک خود کش بمبار کے گھر چھاپے کے دوران حملہ آور کی اہلیہ نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا تھا۔