عمران خان کے ایک ارب میں سے 90 فیصد پودے غائب ہیں مریم اورنگزیب

نیب سے پوچھنا تھا کہ کیا بلین ٹری سونامی کی خبر ان تک پہنچی ہے، ترجمان ن لیگ

نیب سے پوچھنا تھا کہ کیا بلین ٹری سونامی کی خبر ان تک پہنچی ہے، ترجمان ن لیگ فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بلین ٹری منصوبے میں مبینہ کرپشن پر وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی ہے۔


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بلین ٹری سونامی پر آڈیٹر کی رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے ایک ارب میں سے 90 فیصد پودے غائب ہیں، انہوں نے دس کروڑ پودوں کو 5 ارب بنا دیا، شاید یہاں بھی ان کی زبان پھسل گئی ہوگی، عمران صاحب صرف بلین جھوٹ کا سونامی لائے ہیں، بلین ٹری سونامی کے جھوٹ کا ثبوت بھی قوم کے سامنے آگیا ہے، نیب سے پوچھنا تھا کہ کیا بلین ٹری سونامی کی خبر ان تک پہنچی ہے؟۔

ترجمان ن لیگ کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھروں کا خواب دیکھنے والوں کیلئے گھبرانے کا وقت ہو گیا ہے، پانچ ارب درخت اسی سیارے پر لگائے گئے جہاں پچاس لاکھ گھر تعمیر ہورہے ہیں،شکر ہے عمران خان نے یہ نہیں کہا کی پشاور میں روشنی کی رفتار سے تیز میٹرو بنائی ہے۔
Load Next Story