
علی ظفر نے لاہور سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہراسانی کیس پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ حق اور سچ پر ہیں اسی لیے بن بلائے عدالت میں آئے ہیں جب کہ میشا شفیع جھوٹی ہیں جو عدالتوں کے بلانے پر بھی نہیں آتیں۔
علی ظفر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میشا شفیع نے یہ سب مکمل منصوبہ بندی کے تحت اپنے ذاتی مفاد کے لیے مجھے ٹارگٹ کرکے کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کیا انہوں نے یہ سب اسلیے کیا کہ وہ کینیڈا جاکر اور عالمی سطح پر پہچان بنا کر ملالہ بننا چاہتی ہیں یہ مجھے نہیں پتہ یہ آپ لوگ بہتر جانتے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: میشا کے الزامات سے مجھے ذہنی، نفسیاتی اور مالی نقصان پہنچا، علی ظفر
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے میشا شفیع کےخلاف بیان کے دوران جب ملالہ کا ذکر کرنے پر علی ظفر پر تنقید کی گئی تو علی ظفر نے ملالہ یوسفزئی کا نام لینے پر وضاحتی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ''ملالہ ایک سچی سپاہی ہے جو ہمیشہ سچ اور انصاف کے لیے کھڑی رہی اس نے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔ میشا جھوٹ بول کر، انصاف سے بھاگ کر اور سوشل میڈیاپر جعلی پروفائلز کے پیچھے چھپ کرکبھی بھی ملالہ نہیں بن سکتی۔''
#Malala is a true warrior who stands for truth and justice having made great sacrifices. Meesha cannot become her by lying and running away from justice hiding behind fake profiles on social media. #FaceTheCourtMeeshaShafi
— Ali Zafar (@AliZafarsays) April 27, 2019
واضح رہے کہ گزشتہ برس میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر نے انہیں ایک بار نہیں کئی بار ہراساں کیا ہے جس کے جواب میں علی ظفر نے میشا شفیع پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے انہیں ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوایاتھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔