لاہور میں جرائم کم ہوگئےعالمی درجہ بندی میں بہتری

جرائم کی عالمی درجہ بندی کے لحاظ سے شہر لاہور 138 ویں نمبر سے 174 ویں نمبر پر آگیا ہے


نعمان شیخ April 27, 2019
ایک سال میں جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے، فوٹو: فائل

باغات اور کالجز کے شہر لاہور کا ایک اور اعزاز، جہاں پچھلے کچھ سالوں میں صوبائی دارلحکومت کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے وہیں ایک سال میں جرائم کی شرح میں بھی واضح کمی ہوئی ہے۔

غیرملکی سروے رپورٹ کے مطابق جرائم کی عالمی درجہ بندی کے لحاظ سے شہر لاہور 138 ویں نمبر سے 174 ویں نمبر پر آگیا ہے،بین الاقوامی سروے ورلڈ کرائم انڈیکس کی 2019ء کی رپورٹ جاری ہے۔

غیر ملکی سروے رپورٹ کے مطابق لاہور میں جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ورلڈ کرائم انڈیکس کے سروے میں کسی بھی شہر کی درجہ بندی بڑھنے کا مطلب کرائم کی شرح میں کمی ہے ۔

ورلڈ کرائم انڈیکس کی جاری رپورٹ کے مطابق لاہور میں پچھلے سال کی نسبت امن و امان کی مجموعی صورتحال بہتر ہوئی اور شہر لاہور 138 ویں نمبر سے 174 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

غیر ملکی سروے رپورٹ کی رو سے بین الااقوامی سروے میں کہا گیا ہے کہ 2018میں جرائم کی شرح کے اعتبار سے لاہور138 ویں نمبر تھا جبکہ 2019میں جرائم کی شرح میں واضح کمی دیکھنے میں آئی اور شہر لاہور اس سال جرائم کی شرح کے اعتبار سے 174 ویں نمبر پر آگیا ہے۔



ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیر نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں وقت کے ساتھ اب آگے بڑھنا ہے جرائم کی شرح میں کمی کا جائزہ ہم تھانوں میں مقدمات کے اندراج سے نہیں لیتے بلکہ ایمرجنسی کالز سیف سٹی پراجیکٹ والوں کے پاس جاتی ہیں اور وہیں سے ریکارڈ مرتب ہوتا ہے ،بین القوامی سروے رپورٹ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے لاہور پولیس نے شہر کو محفوظ بنایا ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ڈالفن، پیرو فورس اور سیف سٹی پراجیکٹ کی بدولت پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں،غیر ملکی سروے رپورٹ کے مطابق شہر میں نہ صرف ڈکیتی،راہزنی اور رشوت ستانی کی شرح میں کمی ہوئی ہے بلکہ نسلی تعصب کی وجہ سے ہونے والے جرائم بھی کم ہوئے ہیں، اسی طرح پچھلے ایک سال میں دن کے اوقات میں جرائم کی شرح 2018ء کی نسبت 15فیصد کم رہی جبکہ رات کے وقت شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں 18% کمی ہوئی ۔۔مسلسل پٹرولنگ اور بہتر حکمت عملی سے لاہور پہلے کی نسبت ذیادہ محفوظ ہو گیا ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید بہتری لائیں گے۔



لاہور دنیا کا پندرہواں بڑا شہر ہے جو اپنے ثقافتی ورثے، باغات، کالجز ، چٹ پٹے کھانوں اور تاریخی مقامات کے حوالے سے عالمی اہمیت کا حامل ہے، خوبصورتی سے مالا مال شہر لاہور میں جرائم کی شرح میں کمی تازہ ہوا کے جھونکے سے کم نہیں جس سے نہ صرف مقامی افراد کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک مرتبہ پھر توجہ کا مرکز بنے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں