بلین ٹری سونامی کرپشن رپورٹ سیاسی سازش ہے فردوس عاشق

نواز شریف اور ان کی ٹیم جھوٹی ہے، لندن نہ جانے کا کہہ کر عدالت میں درخواست جمع کرادی، مشیر اطلاعات


ویب ڈیسک April 27, 2019
نواز شریف اور ان کی ٹیم جھوٹی ہے، لندن نہ جانے کا کہہ کر عدالت میں درخواست جمع کرادی، مشیر اطلاعات فوٹو:ٖفائل

وزیراعظم کی معاون خصوصی اور مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلین ٹری سونامی کے بارے میں کرپشن رپورٹ سیاسی سازش ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہا کہ ووٹوں کی گنتی سے شکست خوردہ عناصر درختوں کی گنتی کرکے سیاسی نشہ پورا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، لیکن اس میں بھی انہیں شکست ہوگی، ن لیگ کے ترجمان درخت گننے کے بجائے قومی خزانے سے جو لوٹ مار کی ہے اس پیسے کو گن کر لوٹی رقم واپس کریں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے ایک ارب میں سے 90 فیصد پودے غائب ہیں، مریم اورنگزیب

مشیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی ٹیم سب سے بڑی جھوٹی ہے جنہوں نے کہا کہ ہم لندن نہیں جانا چاہتے اور عدالت میں درخواست جمع کرادی، اس سے ظاہر ہوا کہ بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، ن لیگ کے ترجمان درخت گننے کے بجائے یہ بتائیں میاں صاحب ہسپتال میں اب تک داخل کیوں نہیں ہوئے؟۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے بیرون ملک علاج کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ بلین ٹری سونامی کے بارے میں اپوزیشن ارکان کی نام نہاد رپورٹ خیبرپختونخوا میں پولیو ڈرامے کی طرز پر ایک اور ڈرامہ ہے، ساری دنیا جانتی ہے کہ درختوں کے معائنے کے لیے وہ لوگ گئے جو عمران خان کے بدترین سیاسی مخالف ہیں، حکومت کے سیاسی مخالفین نے یکطرفہ دورہ کرکے اپنی مرضی کی رپورٹ دیں جو حقائق پر مبنی نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں