پرویزمشرف یکم مئی کو پاکستان آئیں گے وکیل سلمان صفدر

سابق صدر دو مئی کو اسپیشل کورٹ میں پیش ہونے کے حوالے سے پرعزم ہیں، وکیل پرویز مشرف


ویب ڈیسک April 27, 2019
پرویز مشرف کی صحت اور عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے معالج کی اجازت اہم ہے،وکیل سلمان صفدر۔ فوٹو؛ فائل

پرویزمشرف کے وکیل سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ سابق صدر کے خاندان کے مطابق وہ یکم مئی کو پاکستان آرہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف خود اوران کے اہلخانہ بھی ان کے پاکستان آنے پر زور دے رہے ہیں، اور خاندانی ذرائع کے مطابق سابق صدر یکم مئی کو پاکستان آرہے ہیں۔

سلمان صفدر نے کہا کہ پرویز مشرف کی صحت بہت خراب ہے اور صحت میں اونچ نیچ روزانہ کی بنیادوں پر لگی ہوئی ہے، اس لئے پرویز مشرف کی وطن واپسی کے لئے ان کی صحت اور عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے معالج کی اجازت انتہائی اہم ہے، تاہم سابق صدر دو مئی کو اسپیشل کورٹ میں پیش ہونے کے حوالے سے پر عزم ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں