کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 7 افراد جاں بحق

ابراہیم حیدری کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو دیوار سے کھڑا کرکے قتل کردیا گیا۔


ویب ڈیسک August 21, 2013
ابراہیم حیدری کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو دیوار سے کھڑا کرکے قتل کردیا گیا. فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن حب ریور روڈ کے قریب جھاڑیوں سے 2 افراد کی پھندا لگی ہوئی لاشیں ملیں، پولیس کے مطابق دونوں افراد کی شناخت ان کی جیبوں سے ملنے والی پرچیوں سے ہوئی، جاں بحق افراد میں 25 سالہ عبدالرزاق اور 25 سالہ پٹھان شامل ہیں، ایس پی اورنگی ٹاؤن چوہدری اسد کا کہنا ہےکہ شبہ ہے کہ مقتولین کا تعلق بلوچستان کے لاپتہ افراد سے ہے۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا آئل ریفائری فیکٹری کے قریب سے محمد عمیر کو ٹارگٹ کلرز نے موت کے گھاٹ اتار دیا، سپرہائی وے گنا منڈی اور اورنگی ٹاون نمبر5 سے 2 افراد کی لاشیں ملیں جنہیں ملزمان نے اغوا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، ابراہیم حیدری کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو دیوار سے کھڑا کرکے قتل کردیا گیا تاہم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، قتل کیے گئے تینوں افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں