وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اغوا کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

دہشت گردوں نےلاہورمیں جاتی عمرہ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو اغوا کرنےکےلئے ریکی کر رکھی تھی۔


ویب ڈیسک August 21, 2013
اپنے 2 ساتھیوں قاری عمران اور قاری اسلم یاسین عرف اسامہ کی مدد سے شہباز شریف کو اغوا کرنے کا پلان تیار کیا تھا،عثمان فوٹو: فائل

ISLAMABAD: حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اغوا کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کارکن عثمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

گرفتار دہشت گرد اور منصوبے کے ماسٹر مائنڈ قاری عبید الیاس عرف عثمان نے گرفتاری کے بعد پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنے 2 ساتھیوں قاری عمران اور قاری اسلم یاسین عرف اسامہ کی مدد سے شہباز شریف کو اغوا کرنے کا پلان تیار کیا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ پنجابی طالبان گروپ کے کمانڈروں نے جنوبی وزیرستان سے ایک خاتون سمیت 4 دہشت گردوں کو اس کے پاس بھجوایا تھا جنہوں نے لاہور میں جاتی عمرہ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو اغوا کرنے کے لئے ریکی کر رکھی تھی جبکہ اغوا کا مقصد جیل میں بند اپنے گرفتار ساتھیوں کی رہائی تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عثمان اور اس کے دونوں ساتھیوں کا تعلق پنجابی طالبان گروپ سے ہے، عبید الیاس اور اسلم یاسین تحریک طالبان پاکستان اور القاعدہ سے بھی رابطے میں ہیں، جبکہ ملزم عبید الیاس عثمان کو رائے ونڈ روڈ کے ایک مدرسے سے حراست میں لیا گیا جہاں وہ جاوید عرف صوفی کو ملنے گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں