نئے کھلاڑیوں کیلئے دورہ زمبابوے میں کارکردگی دکھانے کا اچھا موقع ہے مصباح الحق

معین خان کی بطور منیجر شمولیت سے بھی کھلاڑیوں کو بہت مدد ملے گی اور ان کا اعتماد بڑھے گا، مصباح الحق


ویب ڈیسک August 21, 2013
پاکستان میں بھی پریمیئر لیگ کی بہت ضرورت ہے کیونکہ اس سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا بھرپور موقع ملے گا، مصباح الحق فوٹو: آئی سی سی/گیٹی امیجز

ISLAMABAD: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ دورہ زمبابوے کے دوران ٹیم میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑیوں کے لئے کارکردگی دکھانے کا اچھا موقع ہے جس کا انہیں بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔

ویسٹ انڈیز میں کیریبین لیگ کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ زمبابوے کے دورے کے دوران نئے کھلاڑیوں کے لئے اچھا موقع ہے کہ وہ خود کو ثابت کریں اور اور اعتماد حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ معین خان کی بطور منیجر شمولیت سے بھی کھلاڑیوں کو بہت مدد ملے گی اور ان کا اعتماد بڑھے گا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی پریمیئر لیگ کی بہت ضرورت ہے کیونکہ اس سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا بھرپور موقع ملے گا اور ملک میں کرکٹ کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین عمر اکمل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہیں صرف ٹیسٹ اور اسکین کرانے تھے اور وہ ماضی میں کبھی بیمار نہیں ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں