بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کیپٹن سرفراز شہید سپاہی زخمی
بھارتی فوج نے اسکردو کے قریب شکما سیکٹر میں رات 11بج کر 15منٹ پر بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ شروع کی، عسکری ذرائع
بھارتی فوج نے جنگی جنون کا ثبوت دیتے ہوئے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سرفراز شہید اور سپاہی یاسین شدید زخمی ہوگئے۔
عسکری ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے اسکردو کے قریب شکما سیکٹر میں کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشتہ رات 11 بج کر 15 منٹ پر بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ شروع کی تاہم پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا، ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی شیلنگ اور گولا باری سے پاک فوج کے کیپٹن سرفراز شہید جبکہ سپاہی یاسین شدید زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج مسلسل اپنی ڈگر پر چلتے ہوئے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کر رہی ہے جس سے اب تک فوجی جوانوں سمیت متعدد افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں لیکن الٹا ہر بار خلاف ورزی کا الزام پاکستان پر لگادیا جاتا ہے۔