عامر خان کو ان کی فلمی خدمات پر 24 اگست کو اعزازی ڈگری دی جائے گی

عامر خان کو اعزازی ڈگری 24 اگست كو یونیورسٹی كے سالانہ كانووكیشن میں دی جائے گی۔


INP August 21, 2013
عامر خان مشہور كانگرسی لیڈر ڈاكٹر ابوالكلام آزاد كے پڑنواسے ہیں۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ كے مسٹر پرفیکٹ عامر خان كو ڈاكٹر ابوالكلام آزاد یونیورسٹی 24 اگست كو ان كی فلمی خدمات كے اعتراف میں اعزای ڈگری دے گی۔

معروف اداكار كو یہ اعزازی ڈگری 24 اگست كو یونیورسٹی كے سالانہ كانووكیشن میں دی جائے گی جس کے بعد عامر خان اس یونیورسٹی سے اپنی فلمی خدمات كے عوض اعزازی ڈگری حاصل كرنے والے پہلے بھارتی فنكار بن جائیں گے۔ فلمی حلقوں نے عامر كو اس اعزاز كا مستحق قرار پانے پر مبارک باد دی ہے۔

واضح رہے كہ عامر خان مشہور كانگرسی لیڈر ڈاكٹر ابوالكلام آزاد كے پڑنواسے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |