چمن میں ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکا 2 افراد جاں بحق 18 زخمی

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اور سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔


ویب ڈیسک August 21, 2013
دھماکا خیز مواد ٹکٹ گھر کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 18 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا خیز مواد ٹکٹ گھر کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 18 زخمی ہوئے، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر جگہ کو خالی کرالیا جبکہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اور سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں