میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا 76 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے

میجر شبیر شریف شہید28 اپریل 1943 کو ضلع گجرات کے قصبہ کنجاہ میں پید ا ہوئے.


APP April 28, 2019
میجر شبیر شریف نے 1971ء کی جنگ میں ہیڈ سلیمانکی کے محاذ پر6 دسمبرکو جام شہادت نوش کیا۔ فوٹو : فائل

QUETTA: میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر ) کا76 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے۔

میجر شبیر شریف شہید28 اپریل 1943 کو ضلع گجرات کے قصبہ کنجاہ میں پید ا ہوئے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کا کول میں تربیت حاصل کرنے کے بعد پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے میانی صاحب لاہور میں ان کے مزار پر تقریب انعقاد پذیر ہوگی۔

میجر شبیر شریف نے 1971ء کی جنگ میں ہیڈ سلیمانکی کے محاذ پر6 دسمبرکو جام شہادت نوش کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں