حکومت کے خلاف جلد اسلام آباد میں ملین مارچ ہو گا فضل الرحمن

وہ وقت دور نہیں جب عوام موجودہ ظالم حکمرانوں کیخلاف سڑکوں پر ہوں گے اور اْن کا دھڑن تختہ کر دیں گے،سربراہ جے یو آئی ف


Numainda Express April 28, 2019
وہ وقت دور نہیں جب عوام موجودہ ظالم حکمرانوں کیخلاف سڑکوں پر ہوں گے اور اْن کا دھڑن تختہ کر دیں گے،سربراہ جے یو آئی ف. فوٹو:فائل

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جے یو آئی کے ملین مارچ کی کامیابی نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں جب کہ حکومت کی پالیسیوں کیخلاف بہت جلد اسلام آباد میں بھی ایک تاریخی ملین مارچ ہوگا۔

دورہ جوہرآباد کے دوران حکیم رشید احمد ربانی کی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت تاریخ کی ناکام ترین حکومت تصور ہوئی ہے۔ مہنگائی اور بیروزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت کا اس پر کوئی کنٹرول نہیں رہا۔ روپے کی قدر میں کمی حکمرانوں کی ناکام اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

اْنھوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے دعویداروں نے اپنی غلط پالیسیوں اور ناقص حکمت عملی اپنا کر ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب عوام موجودہ ظالم حکمرانوں کیخلاف سڑکوں پر ہوں گے اور اْن کا دھڑن تختہ کر دیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں