الطاف حسین کی بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ بھارتی افواج کو پاک بھارت سرحد کی خلاف ورزی سے روکیں۔ الطاف حسین


ویب ڈیسک August 21, 2013
بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ بھارتی افواج کو پاک بھارت سرحد کی خلاف ورزی سے روکیں۔ الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے کیپٹن سرفراز کی شہادت اور متعدد فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

لندن سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق الطاف حسین نے کہا کہ بھارتی افواج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور سرحد پاردہشت گردی کرکے پاکستانی فوج کے افسران اور جوانوں کو شہید کیا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، الطاف حسین نے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے اپیل کی کہ وہ بھارتی افواج کو پاک بھارت سرحد کی خلاف ورزی سے روکیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن سرفرازکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے زخمی جوانوں کی جلد ومکمل صحت یابی کے لئے دعا کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں