وسیم اکرم نے آسٹریلوی نژاد خاتون شنیرا تھامسن سے نکاح کرلیا
وسیم اکرم اور شنیرا تھامسن کا نکاح ایک ہفتے قبل لاہور میں ہوا جس میں صرف قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔
سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے آسٹریلوی نژاد خاتون شنیرا تھامسن سے خاموشی سے نکاح کرلیا۔
وسیم اکرم اور شنیرا تھامسن کا نکاح ایک ہفتے قبل لاہور میں ہوا جس میں صرف قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔ شنیرا تھامسن وسیم اکرم کے ہمراہ عید الفطر کے موقع پر ہی پاکستان آئی تھیں جہاں ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اردو میں چند الفاظ بول کر انہوں نے سب کو حیران کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وسیم اکرم اور ان کے اہل خانہ کے ہمراہ بہت خوش ومسرور ہیں۔ وسیم اکرم سے شادی کے لئے شنیرا تھامسن نے اسلام بھی قبول کرلیا ہے اور شادی کے بعد اب وہ پاکستان میں ہی رہیں گی۔
دوسری جانب وسیم اکرم نے بھی اپنے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شنیرا سے 12 اگست کو سادگی سے نکاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کے مداح ہمیشہ ان کے لئے دعاگو رہیں گے۔
واضح رہے کہ وسیم اکرم کی پہلی بیوی ہما 2009 میں انتقال کر گئی تھیں جن سے ان کے 2بیٹے ہیں جن کی عمریں بالترتیب 15 اور 12 سال ہے۔