پی سی بی نے ’’مفادات کے ٹکراؤ‘‘ پر چپ سادھ لی

انضمام،آرتھر،وسیم اکرم سمیت بورڈکیلیے کام کرنے والے کئی کرکٹرزکوکھلی چھٹی


Sports Reporter/Abbas Raza April 28, 2019
بھارتی کرکٹ میں بیک وقت کئی ذمہ داریاں سنبھالنے والوں کیخلاف مہم میں تیزی۔ فوٹو: فائل

KABUL: پی سی بی نے مفادات کے ٹکراؤ پر چپ سادھ لی جب کہ حکام مسلسل مصلحت پسندی کی روش پر قائم ہیں۔

پاکستان میں دہری ذمہ داریاں سنبھال کر مال کمانے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں،چیف سلیکٹر انضمام الحق، ہیڈ کوچ مکی آرتھر، کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم، قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود سمیت بڑی تعداد میں عہدیدار مسلسل پی ایس ایل اور دیگر لیگز کیلیے بھی کام کررہے ہیں،مفادات کی ٹکراؤکی وجہ سے پی ایس ایل ٹیموں کے کھلاڑیوں کیلیے نرم گوشہ رکھنے کے الزامات بھی لگتے رہے ہیں لیکن ان سے کوئی جواب طلبی نہیں ہوتی۔

دوسری جانب بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پالیسی پر کام ہو رہا ہے، پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن سے قبل عمل درآمد ہو جائے گا۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کی 3رکنی ایڈوائزری کمیٹی کے رکن ساروگنگولی، سچن ٹنڈولکر اور وی وی ایس لکشمن آئی پی ایل کی فرنچائزز کیلیے بھی کام کرتے ہیں،محتسب سابق جج ڈی کے جین نے ان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مفادات کے ٹکراؤ کے حوالے سے وضاحت طلب کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سابق کرکٹر نے محتسب کو 15سے زائد کرکٹرز کی فہرست فراہم کی جو اعزازی یا باقاعدہ ملازم کی حیثیت سے آئی پی ایل کیلیے کام کررہے ہیں،کئی کرکٹرز نے الزام عائد کیاکہ مخصوص کھلاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے دیگر کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں