چینی فوج سرحد عبور کرکے 2 دن تک بھارت کے اندر رہی لیکن بھارتی سورماؤں کو خبر تک نہ ہوئی

چینی فوج چگلاگم کے علاقے میں گشت کے دوران 20 کلو میٹر اندر تک داخل ہوئی، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک August 21, 2013
رواں سال اپریل میں بھی چینی فوج مقبوضہ کشمیر کے قصبے لداخ میں داخل ہوئی تھی اور 3 ہفتے وہاں رہنے کے بعد واپس لوٹی تھی۔ فوٹو: فائل

چینی فوج سرحدی حدود عبور کرتے ہوئے بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے علاقے چگلاگم میں 20 کلو میٹر اندر تک 2 دن تک قیام پذیر رہی لیکن اس پورے وقت میں بھارتی سورماؤں کو خبر تک نہ ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فوج ارونا چل پردیش کے علاقے چگلاگم میں گشت کے دوران داخل ہوئی تاہم اس دوران بھارتی فوج کو خبر تک نہ ہوئی، چینی فوج 2 دن کے بعد اپنی سرحدی حدود میں واپس چلی گئی حالانکہ اس وقت سرحد کی حفاظت کے لئے بھارتی پیرا ملٹری فورس بھی موجود تھی لیکن اس کے باوجود چینی فوج بغیر کسی ہچکچاہٹ کے بھارتی حدود میں 20 کلو میٹر اندر تک داخل ہوگئی۔

رواں سال اپریل میں بھی چینی فوج مقبوضہ کشمیر کے قصبے لداخ میں داخل ہوئی تھی اور 3 ہفتے وہاں رہنے کے بعد واپس لوٹی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں