آئی ایس آئی نے بینظیر بھٹو کے قتل کی سازش سے متعلق وزارت داخلہ کوپہلے ہی آگاہ کردیا تھا

ذرائع کےمطابق وزارت داخلہ نے یہ معلومات پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو بھی بھیجی تھیں۔


ویب ڈیسک August 21, 2013
آئی ایس آئی نے بےنظیر بھٹو پر ممکنہ قاتلانہ حملے کے حوالے سے معلومات ان کی شہادت سے 7 دن پہلے ہی وزارت داخلہ کو بجھوا دی تھیں۔ فوٹو: فائل

آئی ایس آئی نے بے نظیر بھٹو کے قتل کی سازش کے بارے میں وزارت داخلہ کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی نے بےنظیر بھٹو پر ممکنہ قاتلانہ حملے کے حوالے سے معلومات ان کی شہادت سے 7 دن پہلے ہی وزارت داخلہ کو بجھوا دی تھیں، خط میں واضح کیا گیا تھا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو کو القاعدہ کی طرف سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے اور اس حوالے سے رحمان ملک کو بھی آگاہ کردیا گیا تھا۔ ذرائع کےمطابق وزارت داخلہ نے یہ معلومات پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو بھی بھیجی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں