تھرمیں 12 لاکھ سے زائدافراد خشک سالی کاشکارہیںحلیم عادل
بارش ہو بھی گئی تو فصلوںکی پیداوار ممکن نہیں ہے
صوبائی مشیر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ12سال بعد یہ پہلی بار ہوا ہے کہ تھر میں بارش نہیں ہوئی بارش ہو بھی گئی تو فصلوںکی پیداوار ممکن نہیں ہے، حکومت سندھ کو11مہینے تک متاثرہ لوگوںکی دیکھ بھال کرنی ہوگی، بارشیں نہ ہوئیں تو صورتحال مزید خطرناک ہوجائے گی۔
محکمہ ریلیف نے PDMA کو خط لکھ دیا ہے، تھرپارکر کا کل رقبہ21 لاکھ ہے،2 لاکھ 45 ہزار خاندانوں میں12لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے تھرپارکر کے مختلف علاقوںکے تین روزہ دورے کے بعد مسلم لیگ کے صوبائی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے مشیر ریلیف نے کہا کہ نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں سے رابطہ کررہے ہیں۔
سندھ حکومت کیلیے اتنا بڑا بوجھ اٹھانا مشکل ہوگا ،اس کے باوجود کسی بھی متاثرہ شخص کو خواہ وہ کسی بھی گنجان جگہ پر ہی کیوں نہ ہو تنہا نہیں چھوڑ یں گے جگہ جگہ میڈیکل کیمپ لگائیں جائیں گے ،45 لاکھ سے لائیو سٹاک ہے۔