تمام تر مشکلات کے باوجود عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں مشیر اطلاعات

عمران خان آج بھی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، فردوش عاشق اعوان

عمران خان آج بھی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، فردوش عاشق اعوان

مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں عوام عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔


سیالکوٹ روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیراطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج ہم سیالکوٹ میں بتائیں گے کہ عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، جو لوگ یہ کہتے ہیں حکومت کی مقبولیت کم ہوگئی وہ سن لیں ہر جگہ عمران خان کے کھلاڑی کھیلتے نظر آئیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھ پر اور حلقے کے لوگوں پر اعتماد کیا، آج سیاکوٹ جارہی ہوں، وزیر آباد، سمبڑیال ،سیالکوٹ اور میرے حلقے میں استقبال ہوگا جب کہ تمام تر مشکلات کے باوجود عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Load Next Story