پی ٹی آئی بھی موروثی سیاست کا شکارپرویز خٹک کے بھائی کو وزیر بنانے کی منظوری
لیاقت خٹک پیر کو صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو خیبر پختونخوا کابینہ میں بحیثیت وزیر شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی حکومت میں عہدے لینے والوں کے عزیزوں کو وزارتیں اور اہم سرکاری عہدے نہ دینے کا اعلان کیا تھا تاہم پی ٹی آئی اپنے اس اعلان سے بھی پیچھے ہٹ گئی ہے۔ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو صوبائی وزیر بنانے کی منظوری دے دی ہے۔
لیاقت خٹک پیر کو بحیثیت صوبائی وزیر حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب کل گورنر ہاوس پشاور میں ہوگی۔