اسلامی معاشرے کومغربی اور ہندوانہ رنگ میں رنگا جارہا ہےمحنتی

حیا سوز اشتہارات اور اخلاق باختہ ڈراموں کے ذریعے نئی نسل کے معصوم ذہنوں کو آلودہ کیاجارہا ہے

فحش اشتہارات کے ذریعے فروخت کی جانیوالی اشیاکا بائیکاٹ کیاجائے،رہنماجماعت اسلامی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
جماعت اسلامی کراچی کے امیرمحمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا فحاشی پھیلا کراسلامی اقدار و روایات کی دھجیاں بکھیر رہا ہے، ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان کے اسلامی معاشرے کومغربی اورہندوانہ رنگ میں رنگا جارہا ہے، فحاشی کے انسداد کیلیے پیمرا اپنے بنائے گئے ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کروائے اور عوام فحش اشتہارات کے ذریعے فروخت کی جانے والی اشیا کا بائیکاٹ کریں۔


ان خیالات کااظہار انھوں نے انسداد فحاشی کے سلسلے میں پیمرا کے اجلاس سے قبل فحاشی و عریانی کے سدباب کیلیے سفارشات مرتب کرنے کے سلسلے میں ادارہ نورحق میں وکلا،صحافیوں، دانشوروں،علمائے کرام اور سول سوسائٹی کے ہمراہ منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں وکلا،صحافیوں، دانشوروں،علمائے کرام اور سول سوسائٹی نے الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی فحاشی و عریانی پر اپنی گہری تشویش کااظہار کیا اورکہاکہ فحاشی کی واضح تعریف کیلیے اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کرنا چاہیے۔

الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے جس بڑے پیمانے پرفحاشی و عریانی پھیلائی جارہی ہے اس نے تمام اصول اور ضابطے پامال کردیے ہیں، حیا سوز اشتہارات اور اخلاق باختہ ڈراموں کے ذریعے نئی نسل کے معصوم ذہنوں کو آلودہ کیاجارہا ہے، کیبل آپریٹرز انڈین کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔
Load Next Story