بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کے واقعے پر احتجاج

بھارتی فوج کی جارحیت سے خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، دفترخارجہ


ویب ڈیسک August 21, 2013
پاکستان بھارت کے ساتھ امن کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار اور تعمیری تعلقات قائم کرنے کے لئے لائن آف کنٹرول پر فائربندی کے معاہدے کی پابندی پر کار بند ہے، دفترخارجہ۔ فوٹو: فائل

NEW DEHLI: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے واقعے پر احتجاج کیا گیا۔

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دیئے گئے احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پربلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے جاری ہے جسے فوری طور پر بند کیا جانا چاہئے کیونکہ اس طرح کی جارحیت سے خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ امن کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار اور تعمیری تعلقات قائم کرنے کے لئے لائن آف کنٹرول پر فائربندی کے معاہدے کی پابندی پر کار بند ہے لیکن بھارت سرحدی علاقوں میں مسلسل فائرنگ کر کے اس معاہدے کی بار بار خلاف ورزی کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے اسکردو کے قریب شکما سیکٹر میں کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشتہ رات 11 بج کر 15 منٹ پر بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ شروع کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سرفراز شہید جبکہ سپاہی یاسین شدید زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں