علی ظفر کی اہلیہ میشا شفیع پر برس پڑیں

ہم جس طرح ان مجرموں کے ظلم سے گزرے ہیں وہ الفاظ میں بیان نہیں کیے جاسکتے، عائشہ فضلی


ویب ڈیسک April 29, 2019
ہم جس طرح ان مجرموں کے ظلم سے گزرے ہیں وہ الفاظ میں بیان نہیں کیے جاسکتے، عائشہ فضلی (فوٹو: فائل)

گلوکار علی ظفر کی اہلیہ اپنے شوہر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے پر میشا شفیع پر برس پڑیں۔

علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا میشا شفیع پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ' نہ صرف میں، میرے شوہرعلی ظفر اور میرے اہلِ خانہ جس طرح ان مجرموں کے ظلم سے گزرے ہیں وہ الفاظ میں بیان نہیں کیے جاسکتے۔



عائشہ فضلی نے یہ بھی کہا کہ دوستوں کی جانب سے سائبر تنقید اور بے وفائی (ہماری) آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے اگر علی اس معاملے کو صرفِ نظر کرتے بھی ہیں لیکن میں اس معاملے کو آگے لے کر جاؤں گی'۔

یہ پڑھیں: میشا شفیع کے الزامات سے مجھے ذہنی، نفسیاتی اور مالی نقصان پہنچا، علی ظفر

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر الزام لگایا تھا کہ علی ظفر نے انہیں کئی بار ہراساں کیا تھا جسے علی ظفر نے مسترد کرتے ہوئے اپنے خلاف سازش قرار دیا تھا تاہم اس الزام کے بعد سے دونوں شخصیات کے درمیان قانونی جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں