معیشت کی بنیادی کمزوری درآمدات و برآمدات میں بڑھتی خلیج ہے رپورٹ

رپورٹ میں برآمداتی مسابقت بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات تجویز کیے گئے ہیں

معیشت کی بنیادی کمزوری درآمدات و برآمدات میں بڑھتی خلیج ہے، رپورٹ فوٹو : فائل

فنانس ڈویژن کی جانب سے شایع کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی معیشت میں بنیادی ساختی کمزوری درآمدات اور برآمدات کے مابین بڑھتی ہوئی خلیج ہے، اور اسی باعث ہر چند سال بعد توازن ادائیگی کا بحران جنم لیتا ہے۔


رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈومیسٹک مارکیٹ میں ہائی ریٹرن اور نان ٹریڈ ایبل سیکٹرز جیسے ٹیلی کام اور فنانشل سییکٹرز میں سرمایہ کاری کی حامی پالیسیوں کی وجہ سے برآمدات پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔ رپورٹ میں برآمداتی مسابقت بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات تجویز کیے گئے ہیں جیسے پیداوار میں اضافہ، گلوبل ویلیو چین میں شرکت، کاروبار کی لاگت میں کمی وغیرہ۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 9ماہ کے دوران تجارتی خسارہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی نسبت 13.02 فیصد کم رہا۔ اس دوران درآمدات میں 7.96 فیصد کمی واقع ہوئی جب کہ برآمدات 0.11 فیصد بڑھیں۔ تجارتی خسارے میں کمی کا سبب درآمداتی حجم کا محدود ہونا ہے۔
Load Next Story