کاروباری آئیڈیاز کی ’’مومینٹم کانفرنس‘‘ 30 اپریل تا یکم مئی ہوگی
100میں سے صف اول کے 10 اسٹارٹ اپس گرینڈ پرائز کیلیے ایک دوسرے کے مقابل آئینگے
ٹیکنالوجی پر مبنی تخلیقی کاروباری آئیڈیاز کا میلہ منگل 30اپریل سے یکم مئی تک کراچی میں منعقد ہوگا۔ اس سال ہونے والی مومینٹم کانفرنس میں 100 سے زائد تخلیقی اسٹارٹ اپ پیش کیے جائیں گے جو حتمی کامیابی کے لیے ایک دوسرے کے مقابل ہوںگے۔
پری ایونٹ 100 اسٹارٹ اپس کے درمیان پچنگ سمیت سرگرمیاں 28 اور 29 اپریل کو نیشنل انکوبیشن سینٹر کراچی میں ہورہی ہیں۔ مومینٹم ایک عالمی اسٹارٹ اپ کمیونٹی ہے جو جدید اور اختراعی ٹیکنالوجیز پر کام کرنے والے کاروباری افراد کو تعلیم دینے، ان میں شوق پیدا کرنے اور ایک دوسرے سے منسلک کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے تا کہ آئندہ برسوں میں پاکستان کی ترقی کے لیے علم پر مبنی معیشت کو فروغ دیا جاسکے۔گذشتہ سال پورے ایکو سسٹم سے300 اسٹارٹ ا پس اپنے بہترین کاروباری تجربے اور جدید دماغ کے ساتھ ساتھ اسپیکر سیشن ، ورکشاپس اور حاضرین کے ساتھ مصروف رہیں۔اس طرح شرکا کو 500 مختلف مینٹورز، مقررین اور اسٹارٹ اپس کے تجربات سے سیکھنے کا موقع میسر آیا۔
بانی عامر جعفری نے کہا کہ 2016 میں موبائل ورلڈ کانگریس سے واپسی کے بعد انھوں نے اپنے سفر کا آغاز کیا۔ یہ میرے لیے ایک شاندار تجربہ رہا۔ فیس بک، گوگل، آئی بی ایم، مائیکرو سافٹ اور اے ڈبلیو ایس جیسی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں کی مومینٹم میں شرکت اور اسٹیج پر ان کی موجودگی ہمارے لیے بہت عمدہ تجربہ رہا ہے۔
اسٹارٹ اپ 100 اس سال کا نیا اضافہ ہے جو ایک عمودی مسابقتی عمل ہے جس میں 100 اسٹارٹ اپس نہ صرف اپنے نظریات اور خیالات پیش کریں گے بلکہ اپنی مصنوعات کی رونمائی کے ذریعے ان کے بارے میں مکمل معلومات بھی دیں گے۔
جیتنے والوں کو 10 ہزار ڈالر مالیت کے کیش اور سروسز انعامات دیے جائیں گے۔ 100میں سے صف اول کے 10 اسٹارٹ اپس گرینڈ پرائز کے لیے مرکزی اسٹیج پر ایک دوسرے کے مقابل آئیں گے جن میں سے پہلے 3 کو نقد انعامات دیے جائیں گے۔ پروگرام ڈائریکٹر مومینٹم ٹیک کانفرنس ثنا میلا نے کہا ہے کہ یہ کوئی معمولی ووٹ نہیں ہے بلکہ ہم سب کے لیے ایک بہترین تجربہ کا حامل ہے، یہ انٹرپرینیورز کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔ مومینٹم کے اس سال کے لیے تعاون و اشتراک میں اسٹارٹ اپس 100 کے لیے ورچوئل فورس، کوویلنٹ گا فچ ہیکاتھون، دفتر خوان برائے سرمایہ کاری مینجمنٹ اور دیگر کے علاوہ ریڈیکل اینڈ امپیکٹ ڈائنامکس فار ورکشاپس شامل ہیں۔