جعلی اکاؤنٹس کیس آصف زرداری کیخلاف ایک اور ملزم وعدہ معاف گواہ بن گیا

سندھ حکومت کراچی میں گرفتار حسین لوائی سمیت چار ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش نہیں کررہی، نیب


ویب ڈیسک April 29, 2019
سندھ حکومت کراچی میں گرفتار حسین لوائی سمیت چار ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش نہیں کررہی، نیب فوٹو:فائل

جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کیخلاف ایک اور ملزم وعدہ معاف گواہ بن گیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی تو آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ آج کیس میں اہم پیش رفت ہوئی کہ ایک اور ملزم نے آصف زرداری کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دے دی۔ نیب نے بتایا کہ ملزم شیر محمد نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دی ہے جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل اس کیس میں آصف زرداری کے خلاف دو خواتین ملزمان نورین اور کرن وعدہ معاف گواہ بن چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کیخلاف 2 خواتین کی گواہ بننے کی درخواست

دوران سماعت جج ارشد ملک نے استفسار کیا کہ کراچی میں گرفتار ملزم حسین لوائی سمیت دیگر چار ملزمان کہاں ہیں اور عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزمان کی حوالگی کے لیے چیف سیکرٹری سندھ کو دو خطوط لکھے لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ جج ارشد ملک نے کہا کہ نیب یہ معاملہ چیف سیکرٹری کے ساتھ اٹھائے جکہ ہم سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہیں۔

احتساب عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی 20 20 لاکھ روپے کے عوض درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |