سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو اضافی حج کوٹہ مل گیا

حج کوٹہ میں اضافے کے بعد مزید 15 ہزار 790 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے


ویب ڈیسک April 29, 2019
حج کوٹہ میں اضافے کے بعد مزید 15 ہزار 790 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کو سعودی حکومت کی جانب سے اضافی حج کوٹہ مل گیا جس کے بعد مزید 15 ہزار 790 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو اضافی حج کوٹہ مل گیا ہے جس کے بعد مزید 15 ہزار 790 پاکستانی حج کی سعادت حاسل کرسکیں گے، ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اضافی کوٹے کی قرعہ اندازی کی جائے گی جب کہ اضافی کوٹے میں 9 ہزار 474 افراد سرکاری اور 6 ہزار 316 افراد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے زریعے حج پر جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سعودی عرب نے پاکستان کے لیے حج کوٹہ بڑھا کر 2 لاکھ کردیا

واضح رہے کہ اس سے قبل فروری میں بھی سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹے میں اضافہ کیا تھا، پہلے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 84 ہزار تھا تاہم حج کوٹے میں اضافے کے بعد 2 لاکھ کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں