اورنگی ٹاؤن میں پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی

مومن آباد میں پولنگ اسٹیشن پر تعینات پولیس اہلکاروں پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔


ویب ڈیسک August 21, 2013
زخمی پولیس اہلکاروں کی شناخت ابو صفیان اور عبد الخلیل کے نام سے ہوئی ہے۔ فوٹو: فائل

اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں نامعلوم افراد کی پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

ایکپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں پولنگ اسٹیشن پر تعینات پولیس اہلکاروں پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔


زخمی پولیس اہلکاروں کی شناخت ابو صفیان اور عبد الخلیل کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں اہلکار ماڑی پور تھانے میں تعینات ہیں اور انہیں مومن آباد پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے کے لئے طلب کیا گیا تھا، زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے تا ہم فی الحال کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔


واضح رہے کہ پی ایس 95 اورنگی ٹاؤن کی سیٹ جنوری میں ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی منظر امام کے جاں بحق ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی، اس حلقے سے ایم کیو ایم کے رہنما روؤف صدیقی انتخابی امیدوار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں