محسن خان نے وسیم اکرم کی ایک بار پھر مخالفت کردی

قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر


ویب ڈیسک April 29, 2019
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم کی ایک بار پھر مخالفت کردی

کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور میگا ایونٹ میں میرٹ کا خیال رکھا گیا تو پاکستان ضرور جیتے گا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرکٹ کمیٹی کے چیرمین محسن حسن خان کا کہنا تھا کہ کوئی ممبر کچھ بھی کہے کرکٹ کمیٹٰی کا وجود ہے اور میں پی سی بی کی کمیٹی کا چیئرمین ہوں، چیئرمین بورڈ سے جب بھی بات ہوتی ہے وہ کمیٹی کے بارے میں ضرور پوچھتے ہیں۔

محسن حسن خان نے کہا کہ ڈیپارٹمن کرکٹ کا پاکستان میں ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے، میں خود ڈیپارٹمنٹل ٹیم سے کھیلتا تھا، جلد چیئرمین پی سی بی سے ملاقات متوقع ہے اور احسان مانی سے ملاقات کے بعد ہی ڈیپارٹمن کرکٹ کے حوالے سے اصل تصویر منظر عام پر آئے گی جب کہ ملاقات کے بعد ڈیپارٹمنٹل کرکٹ پر اپنا نقطہ نظر پیش کروں گا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم کی ایک بار پھر مخالفت کردی، ورلڈکپ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، ورلڈکپ میں میرٹ کا خیال رکھا گیا تو پاکستان ضرور جیتے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں