کراچی میں انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلوں کا میلہ سج گیا
ایسے مقابلے تسلسل کے ساتھ ہوں تو عوام کو بہترین تفریح میسر آسکتی ہے، انٹرنیشنل ریسلر
انٹرنیشنل ریسلرز ڈریم ورلڈ ریسورٹ میں رمبل ان پاکستان کے نام سے ہونے والے ان مقابلوں کے لیے رنگ میں اترے۔
پہلی فائٹ میں آر جے فیڈی کا میکسیو سے تعلق رکھنے والے لورائیڈر سے مقابلہ ہوا، پاکستانی ریسلر فیڈی نے بہترین پرفارمنس دی اور مد مقابل کو پن ناک آوٹ کردیا، میکسیکو کے ریسلر 10 تک گنتی تک زمین رنگ سے نہ اٹھ سکے اور مقابلہ ہار گئے، دوسری فائٹ بہت دلچسپ رہی پاکستان کے شیر خان کا مقابلہ اپنے ہموطن جورڈن سے ہوا، دوران مقابلہ دونوں ریسلرز نے رنگ کے اندر اور پھر رنگ سے باہر جاکر ایک دوسرے کی بھر پور پٹائی کی ،اس دوران زنجیر کا بھی استعمال ہوا جب کہ دونوں لڑتے ہوئے تماشائیوں میں جا گھسے، بلاآخر جورڈن یہ مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔
ٹائیٹل فائٹ کے لیے سابق ٹریپل اے ورلڈ کروز ویٹ چیمپین امریکہ کے سیمی گوئیویرا کا مقابلہ دفاعی چیمپین پاکستان کے راجہ نوید سے ہوا، امریکی ریسلر نے مدمقابل کو ہرا کر بیلٹ اپنے نام کرلی اور چیمپین بن گئے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے اورنگی کے رہائشی راجہ نوید اپنے مضبوط حریف کے سامنے بے بس نظر آئے اور شکست ان کا مقدر بن گئی۔
آخر میں رمبل مقابلہ ہوا جس میں مجموعی طور پر 30 ریسلرز نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں سے شائقین کو محظوظ کیا، تقریب کے آخر میں آتش بازی کا شاندار مقابلہ ہوا،مقابلے دیکھنے کے لیے آنے والوں نے ملک میں پروفیشنل ریسلنگ مقابلوں کے انعقاد ہر خوشی کا اظہار کیا اور اسے مثبت سرگرمی قرار دیا،ان کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلے تسلسل کے ساتھ ہوں تو عوام کو بہترین تفریح میسر آسکتی ہے۔