ملک کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے
پاکستان سُنی تحریک ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ چاہتی ہے
پاکستان سُنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نفرت وتعصبات کو فروغ دیکر ملک کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے، اندرونی وبیرونی قوتوں کی سازشوں کا مقابلہ یکجہتی کے ساتھ ہی کیا جاسکتا ہے، اداروں کو مضبوط و توانا بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدام کرے بیرونی قوتیں پاکستان کو ناکام ریاست کے طور پر دنیا میں باور کرانا چاہتی ہیں، پاکستان سُنی تحریک امریکا اور اسکے اتحادیوں کی ہر سازش کا عوام کے ساتھ ملکر مقابلہ کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اہلِسنت پر پی این ٹی کالونی گذری،ڈیفنس اورکورنگی سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ اداروں کی بہتری اور ان کی ساکھ کو مضبوط وتوانا بنانے کے لیے موجودہ جمہوری حکومت اور عوامی نمائندے ایسی پالیسیاںوضع کریں جن سے اداروں کو استحکام حاصل ہو اور اداروں کی مضبوطی سے ملک کی معیشت کا پہیہ تیزی سے دوڑنے لگے جو کہ عوام کی معاشی خوشحالی اور سیاسی استحکام کا سبب بھی بنے گا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کیلیے ملک کے18کروڑ عوام ہر قسم کی قربانی دینے کیلیے تیار ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ سامراجی اورآمرانہ پالیسیوں کو ختم کرکے موجودہ جمہوری حکومت عوام کی سوچ و امنگوں کے مطابق میڈان پالیسیاں بنائے،انھوں نے کہاکہ پاکستان سُنی تحریک ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ چاہتی ہے کیونکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔