نوشہرہ تحریک انصاف کے رہنما مملکت خان فائرنگ میں جاں بحق

واقعے کے بعد صوبائی وزرا اور تحریک انصاف کے دیگر رہنما بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ گئے۔


ویب ڈیسک August 21, 2013
مملکت خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ناظم مملکت خان نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے جہانزیب خٹک کے مطابق مملکت خان عشا کے وقت اپنی گاڑی میں واپس گھر جا رہے تھے کہ راستے میں جہانگیرہ چوک پر موڑ کاٹتے ہوئے ان کی گاڑی پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے اور انہیں سی ایم ایچ نوشہرہ اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد صوبائی وزرا اور تحریک انصاف کے دیگر رہنما بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں