سول سوسائٹی کی مجوزہ شہر ذوالفقار آباد کی شدید مخالفت

ذوالفقار آباد محض ایک خفیہ منصوبہ ہے، زبیدہ بروانی

متنازع منصوبے پر سرمایہ کاری کے بجائے چھوٹے شہروں کی حالت کو بہتر بنایا جائے

MOSCOW:
سندھ کی سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی نے سندھ میں نئے شہر ذوالفقار آباد کی تعمیر کی شدید مخالفت کرتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ متنازع منصوبہ پر سرمایہ کاری کے بجائے سندھ کے چھوٹے شہروں کی حالت کو بہتر بنایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ماہی گیروں کی فلاح و بہبود کیلیے قائم کردہ تنظیم تحفظ برائے سمندری وسائل (کنزرویشن آف کوسٹل ریسورسز کی جانب سے منعقد سیمینار میں کیا گیا، سیمینار سے سندھ نیشنل موومنٹ کے رہنما علی حسن چانڈیو، ماہر ماحولیات علی خان دہلوی، لیبر پارٹی کے ناصر منصور سمیت ذوالفقار آباد کے متاثرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم تحفظ برائے سمندری وسائل کی چیئرپرسن زبیدہ بروانی نے کہا کہ ذوالفقار آباد کی تعمیر سے نہ صرف مقامی آبادی کی بڑی تعداد میں بے دخلی کا خطرہ ہے وہاں پر کراچی سمیت صوبے بھر کے لیے پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوگی، انھوں نے کہا کہ اگر حکومت کو نئے شہر کی تعمیر کے سلسلہ میں سرمایہ کاری فراہم ہو رہی تو اس کو صوبے کے چھوٹے شہروں میں سڑکوں کی بحالی اور دیگر تعمیرات کے لیے استعمال کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ ذوالفقار آباد محض ایک خفیہ منصوبہ ہے، کیونکہ اس سے خود پیپلز پارٹی بھی عوام کو آمادہ نہیں کر سکی، ٹھٹھہ سے منتخب نمائندے بھی منصوبہ کی کھلی مخالفت کر رہے ہیں، دن بھر جاری اس سیمینار میں ذوالفقار آباد کی تعمیر سے متعلق سیاسی ماحولیاتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ ذوالفقار آباد منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کیا جائے۔
Load Next Story