تباہ کاریوں سے گزشتہ 6ماہ میں20ارب ڈالر کے انشورڈنقصانات

سروے کے مطابق گزشتہ ششماہی میں سیلابوں کے باعث انشورنس کمپنیوں کو 8 ارب ڈالر کے کلیمز ملے۔

پہلی ششماہی کے اگرچہ انشورنس بل کی مالیت اگرچہ زیادہ ہے تاہم یہ گزشتہ سال کی پہلی ششماہی میں 56 ارب ڈالر کے انشورنس بل سے کہیں کم ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

سوئس ری انشورنس کمپنی سوئس ری نے کہا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی 6ماہ کے دوران تباہ کاریوں بشمول قدرتی آفات سے بین الاقوامی انشورنس کمپنیوں کو 20 ارب ڈالر سے زائد کا بوجھ پڑا۔

اس دوران قدرتی آفات کے باعث 17ارب ڈالر کاانشورنس بل بنا۔ پہلی ششماہی کے اگرچہ انشورنس بل کی مالیت اگرچہ زیادہ ہے تاہم یہ گزشتہ سال کی پہلی ششماہی میں 56 ارب ڈالر کے انشورنس بل سے کہیں کم ہے۔




عالمی انشورنس کمپنی کے سروے کے مطابق گزشتہ ششماہی میں سیلابوں کے باعث انشورنس کمپنیوں کو 8 ارب ڈالر کے کلیمز ملے، یہ انشورڈ نقصانات وسطی ومشرقی یورپ، کینیڈا، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، انڈونیشیا اور ارجنٹائن میں سیلابوں سے ہوئے جس کے نتیجے میں سیلاب کے انشورڈ نقصانات کے حوالے سے 2013 ابھی سے دوسرا مہنگا ترین سال بن چکا ہے، دیگر قدرتی آفاتوں میں امریکا میں طوفان سے 1.8 ارب ڈالر کے انشورڈ نقصانات شامل ہیں۔
Load Next Story