کینٹ سے پہلے ٹور میچ میں حسن علی کے کیچ پر تنازع کھڑا ہوگیا

فوٹو فوٹیج سے محسوس ہوتا ہے کہ حسن علی نے گرائونڈ پر سے گیند کو اٹھایا۔


AFP April 30, 2019
فوٹو فوٹیج سے محسوس ہوتا ہے کہ حسن علی نے گرائونڈ پر سے گیند کو اٹھایا۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے کینٹ سے پہلے ٹور میچ میں حسن علی کے ایک کیچ پر تنازع کھڑا ہوگیا۔

کینٹ سے مقابلے میں گرین شرٹس نے میزبان سائیڈ کو با آسانی 100 رنز سے شکست دی تھی، 30 ویں اوور میں الیکس بلیک نے گیند حسن علی کی جانب اچھالی، فوٹو فوٹیج سے محسوس ہوتا ہے کہ انھوں نے گرائونڈ پر سے گیند کو اٹھایا تاہم حسن علی نے وکٹ حاصل کرنے کا جشن منانا شروع کردیا۔

امپائر نے بھی فیصلہ تبدیل نہیں کیا جس پر بلیک کو 89 کے انفرادی اسکور پر پویلین واپس جانا پڑا، وہ فیصلے پر خوش نہیں تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔