اسٹمپ پر بیٹ مارنے پر روہت شرما جرمانے کی زد میں آگئے

جب انہیں ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا تو وہ غصے سے بھڑک اٹھے اور اسٹمپس پر بیٹ دے مارا۔


AFP April 30, 2019
جب انہیں ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا تو وہ غصے سے بھڑک اٹھے اور اسٹمپس پر بیٹ دے مارا۔ فوٹو: فائل

آئی پی ایل میں اسٹمپ پر بیٹ مارنے پر ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما پر 15 فیصد میچ فیس کا جرمانہ کردیاگیا۔

روہت شرما کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے مقابلے کے دوران جب ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا تو وہ غصے سے بھڑک اٹھے اور اسٹمپس پر بیٹ دے مارا۔ شرما کا خیال تھا کہ ہیری گورنی کی گیند پہلے بیٹ سے لگی ہے اس لیے انھوں نے ریویو لیا مگر سنیکومیٹر سے گیند کے بیٹ سے ٹکرانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے اس میچ میں ہردیک پانڈیا کے 34 بالز پر 91 رنز کے باوجود ممبئی کو 34 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |