محکمہ تعلیم میں 18سے20 گریڈکی 2ہزار اسامیاں خالی ہیںسپلا

32لائبرینزکی ترقیوںکے احکامات بھی 4سال گزرنے کے بعد بھی جاری نہیںکیے جاسکے


Staff Reporter August 27, 2012
32لائبرینزکی ترقیوںکے احکامات بھی 4سال گزرنے کے بعد بھی جاری نہیںکیے جاسکے

PASRUR: صوبائی محکمہ تعلیم میں سینیارٹی فہرست جاری نہ ہونے اورمحکمے میں 2ہزار خالی اسامیوں پر تعیناتی نہ ہونے سے اساتذہ میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے،ان خالی اسامیوں پراساتذہ کی تعیناتیاں گذشتہ کئی سال سے نہیںکی گئی جس کی وجہ سے اساتذہ کی بڑی تعداد اپنے اگلے گریڈ میں ترقی کے بغیر ریٹائرڈ ہورہی ہے ،محکمہ تعلیم کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے اساتذہ میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررزایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماؤں نے وزیر تعلیم ، چیف سیکریٹری اور سیکریٹری تعلیم کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں گریڈ20کی مجموعی طورپر74اسامیاں خالی پڑی ہیں ان میں 51میل اور23خواتین اساتذہ کی بھی شامل ہیں جبکہ گریڈ19کی 563میل اور228 خواتین اساتذہ ، گریڈ 18 میں 846 میل اساتذہ 245خواتین اساتذہ کی اسامیاں کئی عرصے سے خالی پڑی ہیں ، سپلا کے رہنماؤں نے مزید بتایا کہ 32لائیبرینزکی ترقیوں کے احکامات بھی 4سال گزرنے کے بعد بھی جاری نہیں کیے جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں