سندھ اسمبلی میں طویل ترین سیشن کے بعد طویل ترین اجلاس کا ریکارڈ

سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کو دوپہر 2بجے شروع ہواتھا اور اسکا اختتام دوسرے روز یعنی رات 12بجکر 20 منٹ پر ہوا۔


وکیل راؤ April 30, 2019
سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کو دوپہر 2بجے شروع ہواتھا اور اسکا اختتام دوسرے روز یعنی رات 12بجکر 20 منٹ پر ہوا۔ فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی کے طویل ترین سیشن کے بعد طویل ترین اجلاس کانیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

گزشتہ روز اجلاس10گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کو دوپہر 2بجے شروع ہواتھا اور اسکا اختتام دوسرے روز یعنی رات 12بجکر 20 منٹ پر ہوا۔ پری بجٹ بحث کے آخری روز طویل ترین اجلاس میں 14ارکان نے خطاب کیا۔ طویل ترین اجلاس میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے3 گھنٹے سے زائد دورانیہ پر مشتمل تقریر کی۔

سندھ اسمبلی کا رواں سیشن 9 جنوری سے جاری ہے جس میں بجٹ پربحث 6 روز جاری رہی اسمبلی کا طویل ترین اجلاس 29اپریل کو شروع ہوکر دوسرے روز میں داخل ہوگیا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے تقریباً ایک گھنٹہ تقریر کی۔ ان کی پری بجٹ تقریر 29 اپریل کو رات سوا 11بجے شروع ہوکر 30 اپریل کو سوا12 بجے رات ختم ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں