کراچی میں لُو کے تھپیڑے درجہ حرارت 41 ڈگری تک جاپہنچا

ہیٹ ویو کے دوران گرمی کا پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک بلند ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک April 30, 2019
ہیٹ ویو کے شکار مریضوں کے لیے اقدامات کرلیے ہیں، سربراہ جناح ایمرجنسی فوٹو: فائل

لاہور: شہر قائد میں گرم ہواؤں نے ڈیرے ڈال لیے اور شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری تک جا پہنچا، محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر تین کے بجائے چار مئی تک جاری رہنے کی پیش گوئی کردی۔

کراچی اورگردونواح میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، سمندر کی جانب سے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں کی جگہ شہر میں گرم خشک ہواؤں کے ڈیرے ہیں۔ دوپہر 2 بجے شہر کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ گرمی کی شدت 43 ڈگری محسوس کی گئی۔

دوسری جانب یکم سے 3 مئی کے درمیان آنے والے ہیٹ ویوکے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی برقرار ہے۔ ڈایئریکٹر محکمہ موسمیات سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں دن کے وقت معطل رہیں گی، بلوچستان اورسندھ کی صحرائی ہوائیں شہرمیں داخل ہوں گی جب کہ ہیٹ ویو کے دوران گرمی کا پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک بلند ہوسکتا ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: شدید گرمی کی پیشگوئی

ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کے مطابق 2015 کے ہیٹ ویو کے مقابلے میں موجودہ ہیٹ ویو کی شدت کم درجے کی رہے گی، اگلے دو روز کے دوران آنے والے ہیٹ ویو میں ہوا میں نمی کا تناسب کم رہے گا۔

واضح رہے کہ 2 روزقبل محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔