مسلم لیگ ن کے 3 معطل اراکین کا پنجاب اسمبلی کی حدود میں داخلہ بند

عظمی بخاری، اشرف رسول اور عبدالرؤف کا داخلہ روکنے کے لیے تینوں ارکان کی تصاویر سیکیورٹی عملے کو جاری


ویب ڈیسک April 30, 2019
تینوں لیگی اراکین رواں سیشن کے دوران اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے فوٹو: فائل

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے مسلم لیگ (ن) کے 3 معطل اراکین کا اسمبلی کی حدود میں داخلہ بند کردیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے لئے مسلم لیگ (ن) کے 3 معطل اراکین کا اسمبلی میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے عظمی بخاری، اشرف رسول اور عبدالرؤف کی تصاویر سیکیورٹی عملے کو جاری کردیں ہیں، سکیورٹی عملے کو تینوں لیگی اراکین کو اسمبلی میں داخل ہونے سے روکنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پابندی کے بعد تینوں لیگی اراکین رواں سیشن کے دوران اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ اسمبلی اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر کے ساتھ تلخ کلامی کے باعث عظمی بخاری، اشرف رسول اور عبدالرؤف کی رکنیت معطل کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔