نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ سے بم برآمد مشتبہ شخص گرفتار

بم کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر بم برآمد کرلیا


ویب ڈیسک April 30, 2019
بم کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر بم برآمد کرلیا فوٹو:فائل

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پولیس نے ایک شخص کے پاس سے بم برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے مضافاتی علاقے فلپس ٹاؤن میں بم کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس نے تلاشی لیتے ہوئے ایک 33 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کرلیا۔ پولیس نے علاقے کے کچھ قریبی گھروں کو خالی کرایا تو ایک خالی پراپرٹی سے اسلحہ بھی ملا۔

بم ڈسپوزل ٹیم نے فلپس ٹاؤن میں موقع پر پہنچ کر بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا۔ انتظامیہ نے شہریوں کو نیو کیسل اسٹریٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ گرفتار شخص سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں عیسائی دہشت گرد نے دو مساجد میں فائرنگ کرکے 50 نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں